قاضی فضل رسول اور الیاس ہزاروی ؒ کے عرس کے تقریبات

قاضی فضل رسول اور الیاس ہزاروی ؒ کے عرس کے تقریبات

الیاسیہ ہائر سیکنڈری سکول فیصل آباد روڈ میں قاضی محمد فضل رسول اور علامہ محمد الیاس ہزاروی ؒ کے عرس کے تقریبات کا انعقاد ہوا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) قاضی محمد فیض رسول نے تقریب کی صدارت کی ، فیاض احمد ہزاروی مہمان خصوصی ، ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت و امیر جماعت اہلسنت ڈاکٹر مفتی محمد یو نس رضوی نے سرپرستی کی ۔ تقریب سے مولانا حامد سرفراز سمندری، شہباز حسین چشتی ، اظہر مصطفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پیر طریقت قاضی محمد فضل رسول اور علامہ محمد الیاس ہزاروی ؒ کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ عبدالقادرجیلانی اور صاحبان عرس کی بارگاہ میں ہدیہ ثواب پیش کیا گیا۔ اس موقع پر احمد علی رضوی ، نذر محی الدین، محمد اصغر علی نوری، قاری سرفراز، محمد ریاض، جمال شاہ ، محمد عباس ، حیدر شاہ ، سمیع اﷲ ، محمد اقبال ، صادق، آصف ، عبدالرحمن، ڈاکٹر عبدالقدیر، محمد شعیب، صابر صدیق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں