لوگوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے :چودھری ظہیر

لوگوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے :چودھری ظہیر

علاقے کی خوشحالی کے لئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن چودھری ظہیر الدین خاں، چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی چودھری علی اختر خاں،چودھری تیمور علی خاں نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔اپنے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہون نے کہا کہا شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ترجیح ہے ۔شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے روایتی سیاست کے حصار کو توڑا ہے ۔ہم سیاست میں کیریئر بنانے نہیں آئے بلکہ عوام کی خدمت نصب العین ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں