سلیکٹڈ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے :طلال

سلیکٹڈ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے :طلال

حکومتی عہدیدار ناکامی تسلیم کرتے کہہ رہے آئی ایم ایف نے سب گروی رکھوا لیا ،موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں 3 وزرائے خزانہ ناکام ہو چکے : رہنما ن لیگ

مکوآنہ(نمائندہ دنیا) سابقہ وزیرمملکت محمد طلال چودھری نے کہا ہے کہ نااہل،ناتجربہ کار،سلیکٹڈ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج حکومتی عہدیدار اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف نے 6 بلین ڈالر کی ڈیل کے بعد سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما مرزا محمد افضل بیگ اور چیئرمین یونین کونسل حاجی مرزا ہدایت بیگ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں 3 وزرائے خزانہ ناکام ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت وہ گاڑی ہے جس کا انجن طرح طرح کے پرزے جوڑ کر بنایا گیا ہے گاڑی کو ریورس گیئر لگا ہوا ہے اور وہ مسلسل شور کئے جا رہی ہے یہ حکومت غریب کے لئے موت کا پیغام بن گئی ہے پی ٹی آئی اب تک ایک بھی میگا پراجیکٹ متعارف نہیں کروا سکی ۔وزیراعظم کا سارا زور اپوزیشن کی پکڑدھکر اور احتساب کے نام پر انتقام پرلگا ہوا ہے کشکول توڑنے کے دعوے دار دونوں ہاتھوں میں کشکول لے کر گھوم رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں