سیشن کورٹ چنیوٹ میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا قیام

سیشن کورٹ چنیوٹ میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا قیام

سائلین، وکلا حضرات اور سٹاف کی ویکسین کی جائے گی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)سیشن کورٹ چنیوٹ میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا قیام ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نزیر چودھری اور ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے احاطہ سیشن کورٹ میں ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ملک پاکستان کی بقا اور کورونا وبا سے چھٹکارے کیلئے دعا کی گئی ، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک فتح شیر کھوکھر،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ججز اور وکلاء کثیر تعداد میں موجود تھے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر چودھری کا کہنا تھا کہ اس کیمپ پر سیشن کورٹ میں آنے والے سائلین، وکلا حضرات اور سٹاف کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں