اوپن ڈور پالیسی،ڈی پی او چنیوٹ نے لوگوں کے مسائل سنے

اوپن ڈور پالیسی،ڈی پی او چنیوٹ نے لوگوں کے مسائل سنے

پولیس مظلوم کی مددگار،کسی سے ناانصافی برداشت نہیں کرینگے :کیپٹن (ر)بلال

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخارنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مظلوم کی مددگار،کسی کیساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام الناس ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کسی بھی مسئلے کی صورت میں خود میرے پاس تشریف لائیں انکے مسائل حل کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں