ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، کرتے رہینگے :ریاض فتیانہ
وزیر اعظم عمران کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں
کمالیہ(نامہ نگار )ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان ہمارے سیاسی قائد ہیں اور ان کی سربراہی میں کام جاری رکھیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ۔ ہم نے ہمیشہ پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کیلئے کام کیاہے ۔ پارٹی کے اصولوں اور قوانین کی مکمل پاسداری کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے ہمیں جو بھی ذمہ داری سونپی اسے احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ اپنا کام ایمانداری سے مکمل غیر جانبداری سے کرتے ہیں ۔ علاقہ میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط بنایا ہے اور مزید مضبوط بنائیں گے ۔ علاقہ کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا ہے ۔