زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے کو ایل پی جی سے چلانے کا تجربہ

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے کو ایل پی جی سے چلانے کا تجربہ

نیپالی ماہرین کی کو ششوں سے کامیاب تجربہ جڑانوالہ روڈ پر بھٹے پر کیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان میں پہلی مرتبہ کوئلہ اور لکڑی کے بغیر ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے کو ایل پی جی گیس کے ذریعے چلایا گیا یہ تجربہ جڑانوالہ روڈ پر چودھری اشرف ساہی کے بھٹے پر کیا گیا ہے ۔بندیا پردھان کی قیادت میں نیپال سے آنیوالی زگ زیگ ٹیکنالوجی ماہرین کی ٹیم نے مرکزی صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن محمد شعیب خان نیازی ،جنرل سیکر ٹری مہر عبدالحق،ضلعی صدر چودھری عبدالرزاق باجوہ،حاجی اسلام، حاجی الطاف،میاں فرمان ، حاجی غلام مصطفی، رانا فرمان ، چوہدری اکرم گجر،شہزاد ساہی، حافظ محمد اکرم اور دیگر کے ہمراہ ایل پی جی بھٹے کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر شعیب خان نیازی نے بتایا کہ بھٹے کو پہلے جب آگ جلائی جاتی تھی تو اس کے لئے 3سو من لکڑی ،35ٹن کوئلہ درکار ہوتا تھا مگر اب نیپال کے ماہرین کی کاوش سے 12ایل پی جی سلنڈروں کی مدد سے آگ جلانا شروع کی گئی ہے جس پر 30ہزار روپے لاگت آئی ہے ۔آگ شروع کرنے میں تقریباً 3لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں