نائب قاصد کا طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ ،معطل کر دیا گیا

نائب قاصد کا طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ ،معطل کر دیا گیا

مس کنڈکٹ پر نواز مسیح کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی شروع

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد کے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وارث پورہ میں نائب قاصد کا جماعت نہم کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔۔ ہیڈمسٹریس نے طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے پر نائب قاصد نواز مسیح کو معطل کرکے سی ای او آفس رپورٹ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔مس کنڈکٹ پر نواز مسیح کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی شروع کردی گئی۔فیصل آباد کے سرکاری گرلز سکولوں میں میل ملازمین کی موجودگی سے افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وارث پورہ میں نائب قاصد پر جماعت نہم کی طالبات کو ہراساں کیا گیا جس پر طالبات نے نائب قاصد کے غیر اخلاقی رویے کی شکایت اساتذہ کو کی۔ ہیڈمسٹریس نے طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے پرنائب قاصد نواز مسیح کو معطل کردیا۔ نواز مسیح کو سکول سے معطل کرکے سی ای او ایجوکیشن آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں