انسداد سموگ ، 23کارروائیوں میں2 لاکھ 11ہزار جر مانہ

انسداد سموگ ، 23کارروائیوں میں2 لاکھ 11ہزار جر مانہ

مختلف مقامات پر 15وہیکلز،5بھٹوں،2انڈسٹریل یونٹس کیخلاف ایکشن لیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)انسداد سموگ اقدامات کے تحت گذشتہ روزماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پر بھٹوں وانڈسٹریز اور فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے پرمزید23 کامیاب کارروائیوں میں 2لاکھ 11ہزار 850روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج کرائے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنرز،زراعت،ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15وہیکلز،5بھٹوں،دو انڈسٹریل یونٹ اورفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر ایک شخص کو جرمانے جبکہ ایک بھٹہ مالک اور فصل کو باقیات کو آگ لگانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔بھٹہ مالکان کودو لاکھ روپے اور وہیکلز کو 11850 روپے جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں