چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی مقامی چیئرمینوں سے ملاقات

چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی مقامی چیئرمینوں سے ملاقات

حق حقداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی :رانا جاوید اشرف

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی رانا جاوید اشرف نے اگلے مرحلے میں صوبائی حلقہ پی پی 117 کے مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین صاحبان سے میٹنگ کی اور زکوۃ فنڈز کے شفاف استعمال بارے امور زیر بحث آئے ۔چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریب ومستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق حقداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی ہے ۔چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ مقامی زکوٰۃ کمیٹیز کے چیئرمین بھی عوامی خدمت کو شعار بناتے ہوئے زکوٰۃ فنڈز کو احسن انداز میں بروئے کار لائیں گے کیونکہ نچلی سطح پرحکومتی اقدامات کو عوام الناس تک مربوط طریقے سے پہنچانے کے لئے مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں