ہیڈ کانسٹیبلان کی جوڑی تھانوں میں اکٹھی تعیناتی کیلئے مشہور
تھانہ ملت ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل رضوان عصمت محرر، شہباز جنرل ڈیوٹی پر تعینات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع فیصل آباد میں دو ہیڈ کانسٹیبلان کی جوڑی مختلف تھانوں میں اکٹھی تعیناتی کیلئے مشہور ہوگئی۔ درجن بھر سے زائد مختلف تھانوں میں اکٹھے تعینات رہنے کے حوالے سے دیگر ملازمین میں چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد ضلع پولیس میں بطور ہیڈکانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد شہباز اور ہیڈ کانسٹیبل رضوان عصمت کی جوڑی کے حوالے سے محکمہ پولیس میں خاصے چرچے ہیں۔ دونوں ہیڈ کانسٹیبل ہائی پروفائل اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے گذشتہ کئی سال سے اکٹھے تعیناتی اور ٹرانسفر کرواتے ہیں۔ دونوں ہیڈ کانسٹیبل تھانہ گلبرگ، سرگودھا روڈ، تھانہ غلام محمد آباد، تھانہ فیکٹری ایریا سمیت مختلف درجن بھر تھانوں میں ایک ہی ساتھ تعینات رہ چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں ہیڈ کانسٹیبلان تھانہ گلبرگ سے تھانہ ملت ٹاؤن ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوان عصمت کو بطور محرر، اور ہیڈ کانسٹیبل محمد شہباز کو جنرل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے ۔ انکشافات سامنے آرہے ہیں کہ دونوں ہیڈ کانسٹیبل ہائی پروفائل تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے من مرضی کی ٹرانسفر اور تعیناتیاں کرواتے ہیں۔