بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،11کوتحویل میں لے لیا

بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،11کوتحویل میں لے لیا

پیشہ ور بھکاریوں اور ٹھیکداروں کے خلاف ایف آئی آرز کرائی جا رہیں :محمد طاہر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ سماجی بہبود کے اینٹی بیگری سکواڈ کی طرف سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی گئی ہے اور گذشتہ روز مختلف شاہرات،چوراہوں،پبلک پارکس،ہسپتالوں کے باہر اور ٹریفک سگنلز سے مزید 11 مرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لیا گیا۔فوکل پرسن اینٹی بیگری مہم/سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جارہی ہیں جبکہ ایک ماہ میں اینٹی بیگر سکوارڈ نے 1329بھکاریوں کو حوالہ پولیس کرایا۔بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تحویل میں لئے گئے 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں