نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عالمی ادارہ صحت کےیورپین ڈائریکٹرہینس کلوگےکی خبرایجنسی سےگفتگو
  • بریکنگ :- اومی کرون سےکوروناوباایک نئےفیزمیں داخل ہوگئی،یورپین ڈائریکٹرڈبلیوایچ او
  • بریکنگ :- اومی کرون ویرینٹ سےکوروناوباکےعام بیماری بننےکی امیدپیداہوگئی،ہینس کلوگے
  • بریکنگ :- اومی کرون کےبعدیورپ میں کوروناوباختم ہونےکی طرف جارہی ہے ،ہینس کلوگے
  • بریکنگ :- امیدہےاومی کرون کےبعدکوروناموسمی فلوکی شکل اختیارکرلےگا، ڈائریکٹرڈبلیوایچ او
Coronavirus Updates

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 55ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 55ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

آڈٹ،ویسٹ کنٹینرز کی خریداری اورچیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی کی منظوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 55ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی ولید ارشد ڈوگر کی صدارت میں منعقد ہوا۔سی ای او کاشف رضا اعوان،ٹیکنیکل ڈائریکٹرز رومانہ تبسم،شفاقت علی، نمائندہ لوکل گورنمنٹ اسلم ندیم،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ افتخار احمد،جی ایم آپریشن کرنل(ر)عماد اقبال گل،منیجر فنانس احسن ندیم،سینئرمنیجر اپریشن محمد اعجاز بندیشہ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران سال 2019-20کے آڈٹ،ویسٹ کنٹینرز کی خریداری اورچیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی کے عمل کو مکمل کرنیکی بھی منظوری دی گئی۔چیئرمین نے ٹرانسفر سٹیشنز پر کوڑے کی اقسام واجزا کو علیحدہ علیحدہ کرنے کا عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصدکوڑا کرکٹ سے بالخصوص فروخت ہونے والی اشیا کو اکٹھا کرکے کمپنی کے ریونیو میں اضافہ کرناہے اس ضمن میں کوڑا کے اجزا کو علیحدہ علیحدہ کرنے کے لئے ٹرائل کے طور پر ٹریٹ بیکری کے قریب ٹرانسفر اسٹیشن پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین نے شہر میں صفائی کے معیار میں مزید بہتری لانے اور عوامی توقعات سے بڑھ کر سروسز فراہم کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی امور میں کسی قسم کی غفلت یا پروائی برداشت نہیں کی جائیگی اور کام چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔سی ای او نے کہا کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ مرکوز جبکہ ویسٹ ورکرز کی حاضری کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں