مفتی انتخاب مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے صدر مقرر

مفتی انتخاب مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے صدر مقرر

رانا ثنااللہ خاں نے صاحبزادہ حافظ محمد امجد کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے مفتی انتخاب احمد کو پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کا صدر اور معروف عالم دین مسلم لیگی رہنما صاحبزادہ حافظ محمد امجد کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ۔ بلا شبہ حافظ صاحب کی دینی اور پارٹی خدمات کے پیش نظر یہ ذمہ داری دی گئی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن کے صدر شیخ اعجاز احمد سیکرٹری انفارمیشن میاں اجمل نایب صدور رانا عمران محمود چودھری اعجاز ناگرہ آ صف مبارک اور دیگر کی طرف سے حافظ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مفتی انتخاب احمد صاحب اور حافظ امجد صاحب پارٹی پیغام اور قاید کا پیغام ووٹ کو عزت دو گھر گھر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں