محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں بے سود، آلودہ فضا شہریوں کیلئے خطرہ

محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں بے سود، آلودہ فضا شہریوں کیلئے خطرہ

شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 452تک رہا ،حد نگاہ بھی متاثر ،فیس ماسک پہننے اور دن کے وقت عینک کے استعمال کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی کار روائیاں بے سود ثابت ،شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 452 تک رہا ،آلودہ فضا صحت مند شہریوں کے لیے بھی خطرہ بن گئی فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنے لگا فضائی آلودگی کے باعث ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافہ سے سموگ زندگی متاثر کرنے لگی گزشتہ روز ائیر کوالٹی انڈیکس 452 رہا جس سے صبح اور شام کے اوقات میں سموگ کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہوئی صبح اور شام کے وقت سموگ کے بادلوں سے حد نگاہ 800 سے 1000 میٹر تک رہی جبکہ فضا میں آلودگی زیادہ ہونے سے فضا صحت مند شہریوں کے لیے بھی وبال جان بن گئی فضا میں آلودگی زیادہ ہونے سے سانس ،جلد ،آنکھوں ،سینے ،پھیپھڑوں اور دل کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے طبی ماہرین کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس زیادہ ہونے سے فضاء الودہ ہے جس سے بچاو کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہونگی پانی کے زیادہ استعمال کے ساتھ ساتھ چہرے پر فیس ماسک پہنا جائے اور دن کے وقت عینک کا استعمال کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں