کورونا ویکسی نیشن مہم ست روی کا شکار
ریڈ کمپین کے لیے مائیکرو پلان ہی جمع نہیں کروایا جا سکا،روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگانے کا ہدف حاصل نہیں ہوا ،سیکرٹری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ سے جواب طلب کر لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث دوسرے مرحلے کی کورونا ویکسی نیشن مہم سست روی کا شکار، کورونا کے دوبارہ پھیلاو کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث فیصل آباد میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ سستی روی کا شکار ہے ، سی ای او ہیلتھ آفس کی جانب سے ریڈ کمپین کے لیے مائیکرو پلان ہی جمع نہیں کروایا جا سکا علاہ ازیں ویکسی نیشن سنٹرز پر بھی روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگانے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا ہے ۔ سیکرٹری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود سے جواب طلبی کر لی ہے ، محکمہ صحت کی جانب سے سی ای او ہیلتھ کی پرفارمنس کو انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور ان سے 24 گھنٹے میں جواب طلب کرلیا گیا ہے ۔