مختلف مقامات سے 8پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لے لیا گیا

مختلف مقامات سے 8پیشہ ور  گداگروں کو تحویل میں لے لیا گیا

محکمہ سماجی بہبودکے اینٹی بیگری سکواڈ نے گزشتہ روز مختلف عوامی مقامات سے 8پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جن میں دو مرد اور 6 خواتین بھکارن شامل ہیں۔فوکل پرسن اینٹی بیگری آپریشن / سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہرنے بتایا کہ اینٹی بیگری سکواڈنے جناح کالونی،غلام محمد آباد،پاکستانی چوک، بیرون اٹک پٹرول پمپ، شاہی چوک غلام محمد آباد،سدھوپورہ چوکی چوک، سبزی منڈی چوک،بیرون جنرل ہسپتال غلام محمد آبادسے بھکاریوں کو تحویل میں لے کر حوالہ پولیس کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں