یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری
ضلع بھرمیں کھاد ڈیلرز کی شاپس پر یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت اور ریونیو افسر فیلڈ میں موجود رہ کر مانیٹرنگ اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل ہیں
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دکانوں کے باہر نمایاں جگہوں پر کھادوں کے نرخ آویزاں جبکہ کسانوں کی شکایات کے اندراج وازالہ کے لئے فرٹیلائزر کنٹرول روم بھی فنکشنل ہیں اس ضمن میں موصولہ شکایات پر ایکشن بھی لیا جارہا ہے ۔