سابق رنجش پر محنت کش کو خنجر کے وار کرکے زخمی کر دیا

سابق رنجش پر محنت کش کو خنجر کے وار کرکے زخمی کر دیا

رفیق اور اس کے دیگر ساتھیوں نے توحید کو راہ جاتے روک لیا ،مقدمہ در ج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رنجش کی بنا پر محنت کش کو خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالخالق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ چک نمبر 36 ج ب میں ملزم رفیق اور اس کے دیگر مسلح ساتھیوں نے سابق رنجش کی بنا پر اس کے بیٹے توحید کو راہ جاتے ہوئے روک لیا اور خنجر کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم دھمکیاں دیتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کے والد کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں