ادھار لی ہوئی رقم ہضم کرنے ، اراضی پر قبضہ کی کو شش

ادھار لی ہوئی رقم ہضم کرنے ، اراضی پر قبضہ کی کو شش

آصف، عرفان اور طالب حسین سمیت 15 افراد نے مقصود احمد کی رقم دبالی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں ادھار لی گئی رقم ہضم کرنے اور لاکھوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مقصود احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم آصف، عرفان اور طالب حسین سمیت 15 سے زائد ملزموں نے اس کی امانت لی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جبکہ چک نمبر 219 رب میں واقع اسکی لاکھوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں