منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 12 جوڑوں کی شادی
ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان دیا گیا ،1000مہمانوں کی شرکت
فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 12جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقارتقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت عوامی تحریک کے مرکزی سینئرنائب صدرچودھری بشارت جسپال نے کی ۔ سٹیج پرحاجی محمدامین القادری،سیدشفاعت رسول شاہ،میاں عبدالقادر،میاںکاشف محمود،،حاجی محمداشرف قادری،رانا رب نوازانجم،علامہ عزیز الحسن اعوان،حاجی سلیم قادری،راناطاہرسلیم، میاں آصف عزیز،قاری امجدظفر،اسدرشیدقادری،شیخ اعجازاحمد،غلام محمدقادری،اللہ رکھانعیم،ملک سرفراز قادری،عمرفاروق علوی، طلحہ طارق کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی ، مذہبی ، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے شرکت کی۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب میں شریک ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان دیاگیا۔ تقریب میں 1000مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیاگیا۔