کوئلہ کی قیمت میں اضافہ ، مزید بھٹہ مالکان کا ہڑتال کا اعلان

کوئلہ کی قیمت میں اضافہ ، مزید بھٹہ مالکان کا ہڑتال کا اعلان

کھرڑیانوالہ،ملت روڈ اور برنالہ سیکٹرز کا بھی احتجاج ،مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )کوئلہ مالکان کی ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف 10دسمبر سے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ سیکٹر کی ہڑتال میں کھرڑیانوالہ،ملت روڈ اور برنالہ سیکٹرز بھی شامل ہو گئے ہیں اب چاروں سیکٹرز کے تقریباً 200کے قریب بھٹے 10دسمبر سے بند کر دیئے جائیں گے ۔شیخوپورہ روڈ کے صدر رانا فرمان خاں کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں چاروں سیکٹرز کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کھرڑیانوالہ سیکٹر کے صدر رانا رشید خاں،ملت روڈ سیکٹر کے صدر رانا انوار خاں،کھچیاں برنالہ سیکٹر کے حاجی اقبال نے کہا کہ کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ نے نہ صرف بھٹہ مالکان کو پریشان کیا ہے بلکہ بھٹہ مزدور بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ہزاروں مزدور احتجاجی مظاہروں کے لئے مکمل تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے ہیں کوئلہ کی مسلسل فراہمی ضروری ہو گئی ہے اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مائن مالکان نے کوئلہ کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دی ہیں۔بھٹہ مالکان نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں