ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر پابندی

 ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ لگانے کا حکم دیا تھا ،ٹول پلازہ پر وقت بچے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عدالتی حکم پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ موٹروے پولیس نے نیا حکمنامہ جاری کردیا ۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر عمل درآمد سے بڑے پلازوں پر ٹریفک کے فلومیں بہتری آئے گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کی ہدایات پر 7 دسمبر سے کوئی بھی ایسی گاڑی جس پر ایم ٹیگ نہیں لگا ہو گا موٹروے استعمال نہیں کر سکے گی اس سلسلہ میں سیکٹر ایم 4 کے ٹال پلازہ جات پر بھی بریفنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس عدالتی حکم پر عمل درآمد سے گاڑیوں کا رش پلازہ جات پر کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کا وقت ضائع نہیں ہو گا اور انجن کم وقت آن رہنے کی وجہ سے سموگ اور فضائی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں