ایس او پیز کی خلاف ورزی ، 8 مارکیز،ایک ریسٹورنٹ سیل

 ایس او پیز کی خلاف ورزی ، 8 مارکیز،ایک ریسٹورنٹ سیل

اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کارروائی کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے اسسٹنٹ کمشنر صدر منصور قاضی کے ہمراہ شادی ہالز وریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر کورونا ویکسی نیشن کرائے بغیر سروسزفراہم کرنے پر 8 مارکیز اور ایک ریسٹورنٹ کوسیل کرادیا۔انہوں نے مختلف علاقوں میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو چیک کیا اور وقت کی پابندی اور ون ڈش کی خلاف ورزی بھی پائی گئی جس پر زوم مارکی،کوہ نور مارکی،وکٹورین بینکوٹ کینال روڈ،لائلپور جمخانہ/رائل پام مارکی کے چار ہالز، وکٹوریہ مارکی سیل ودیگر شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب شادی ہالز کو چلنے نہیں دیں گے اورنو ویکسی نیشن نو سروس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں