سپرنٹنڈنٹ جیل کی کچہری ، اسیران ، لواحقین کے مسائل سنے
جیل افسروں واہلکاروں کو درپیش مسائل کے ازالہ کی ہدایت ، رپورٹ دینے کا حکم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چودھری اصغر علی نے بیرون جیل شیڈ میں کھلی کچہری لگاکراسیروں سے ملاقات کے لئے موجود لواحقین کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور موقع پر موجود جیل افسروں واہلکاروں کو درپیش مسائل کے ازالہ کی ہدایت کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے ملاقاتیوں کی طرف سے نشاندہی کردہ مسائل پر میڈیکل آفیسر وپیرامیڈیکل سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے جیل ملازمین کو حکم دیا کہ اسیروں کے لواحقین سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ان کے جائز حقوق کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ۔انہوں نے بیرون جیل فیملی رومز،وارڈرزلائیز،وارڈر میس میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرتے ہوئے صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسیروں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ملاقاتیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔