پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ناکامی ، شہری پر تشدد

پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ناکامی ، شہری پر تشدد

طارق اور اس کے دیگر ساتھیوں کی طرف سے شوکت کے پلاٹ پر دھاوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ناکامی پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔تھانہ رضا آباد کے علاقے چک نمبر 219 رب کے رہائشی شوکت علی نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا محمد طارق اور اس کے دیگر درجن سے زائد مسلح ساتھیوں نے اسکے لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی۔ قبضے کی کوشش میں ناکامی پرطارق اور اسکے 15 سے زائد مسلح ساتھیوں کی جانب سے دھاوا بول دیا گیا۔ ملزموں نے شوکت علی نامی شہری کو ڈنڈوں سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں