شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

نڑوالا روڈ لائبریری کے قریب سے کار سوار وں نے ماں بیٹی کو اغوا کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم ملزموں نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (ت ) نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نڑوالا روڈ لائبریری کے قریب موجود تھی کہ اسی دوران کار سوار مسلح ملزموں کی جانب سے دونوں ماں بیٹیوں کو اغوا کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیاجس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں