غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 4 ڈرائیور پکڑے گئے

 غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 4 ڈرائیور پکڑے گئے

وارڈن رفاقت علی نے ٹریکٹر ڈرائیورز عبدالعزیز، اختر عباس اور پرویز کو پکڑا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے ظفر علی موڑ کے قریب ٹریفک وارڈن رفاقت علی نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ٹریکٹر کے ڈرائیورز عبدالعزیز، اختر عباس اور پرویز کو حراست میں لے لیا جبکہ مزدا ڈالہ کے ڈرائیور محمد شاہد کو بھی دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں