مستحق افراد کی فلاح زکوٰۃ کمیٹیز کا نصب العین :رانا جاوید

مستحق افراد کی فلاح زکوٰۃ کمیٹیز کا نصب العین :رانا جاوید

حق حقداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی :چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی رانا جاوید اشرف نے صوبائی حلقہ پی پی 114 کے مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات سے میٹنگ کی اورمستحقین کو زکوٰۃ فنڈز کی شفاف تقسیم سمیت دیگر متعلقہ امورپر تبادلہ کیا گیا۔چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اوروزیر اعظم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوششوں میں کمی نہ آنے دیں ۔انہوں نے کہاغریب ومستحق افراد کی فلاح وبہبودزکوٰۃ کمیٹیز کا نصب العین ہے جس کیلئے سرگرم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا حق حقداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی ہے ۔ چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ مقامی زکوٰۃ کمیٹیز کے چیئرمین عوامی خدمت کو شعار بناتے ہوئے زکوٰۃ فنڈز کو احسن انداز میں بروئے کار لائیں تاکہ حلقہ کی سطح پرحکومتی ویژن کی تکمیل ہوسکے ۔اس موقع پر مقامی چیئرمین حضرات نے کہا کہ مستحقین کی بھلائی کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں