قبضہ مافیا کیخلا ف آپریشن 1761کنال زرعی زمین واگزار

قبضہ مافیا کیخلا ف آپریشن 1761کنال زرعی زمین واگزار

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی نگرانی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)کروڑوں روپے کی 1761 کنال زرعی زمین وا گزار کروا لی گئی۔ آپریشن چک نمبر 238 اور چک نمبر 157 ج ب تحصیل بھوآنہ میں کیا گیا ، زمین پر عرصہ دراز سے لوگوں نے قبضہ کیا ہوا تھا۔ زمین کی مالیت 42 کروڑ 61 لاکھ روپے بنتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں