جھنگ میںہنر روزگار میلہ آج ہوگا
ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جھنگ کے زیر اہتمام ہنر روزگار میلہ2021کا انعقاد آج دوپہر 12بجے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں کیا جائیگا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ بطور مہمان خصوصی جبکہ صدر ڈی بی او ایم محمدعمر خان، صدر جے سی سی آئی حاجی محمد ندیم بطور مہمان اعزازشرکت کریں گے ۔