ڈپٹی کمشنر کا تحصیل بھوآنہ میں ڈویلپمنٹ روڈ سکیموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل بھوآنہ میں  ڈویلپمنٹ روڈ سکیموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا تحصیل بھوآنہ میں مختلف ڈویلپمنٹ روڈ سکیموں کا جائزہ۔ سڑکوں کے معیار کو چیک کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے ہمراہ موضع شیر آباد، موضع سلیمان روڈ اور موضع سمندر تحصیل بھوآنہ کی سڑکوں کا دورہ کیا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)انہوں نے تمام سڑکوں کو مختلف مقامات سے کھڈا لگوا کر میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا، انہوں نے سڑکوں کی چوڑائی اور کناروں کی مضبوطی،پتھر کا سائز اور پلیوں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو حکم دیا کہ کام کا معیار بہتر کریں ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ خرم شہزاد بھٹی بھی ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں