معذوربچے معاشرے کا اہم حصہ :شبنم ظفر

 معذوربچے معاشرے  کا اہم حصہ :شبنم ظفر

گو ر نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول برائے متاثرہ سماعت کی پرنسپل شبنم ظفر نے کہا معذوربچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یہ ٹیلنٹ،حوصلہ اورہمت میں کسی سے کم نہیں، اگر ان کی تعلیم وتربیت پر بھرپورتوجہ دی جائے تو یہ ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے کیا ،انہوں نے کہا سپیشل اداروں میں زیرتعلیم بچوں کی تعلیم وتربیت کیساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔کیونکہ معذوربچے نہایت معصوم اورہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں