گوجرہ:ٹرین کی زد میں آکر 25سالہ نوجوان جاں بحق
اکبر کا بیٹا محمد عمران لائن عبور کررہا تھا ملت ایکسپریس کی زد میں آگیا ،نعش ورثا کے حوالے کردی گئی، متوفی نشے کاعادی بیان کیا جاتا ہے
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔معلوم ہواہے نیوپلاٹ گلی نمبر1گوجرہ کے اکبر فوجی کا 25سالہ بیٹا محمدعمران عرف مانا جو کہ ٹوبہ روڈ پر تھانہ سٹی گوجرہ کی حدودمیں ریلوے لائن عبور کرتے ہو ئے کراچی سے آنیوالی ٹرین ملت ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کی دونوں ٹانگیں کٹ کرجسم سے الگ ہو گئیں جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے اسے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاجہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیااطلاع ملنے پر پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرد ی اور مصروف کارروائی ہے ۔متوفی نشہ کا عادی بیان کیا جاتاہے ۔