لیگی ورکرز کو 10 روز میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت

 لیگی ورکرز کو 10 روز میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت

حاجی اکرم انصاری نے عہدیداروں کو ممبر سازی کے لیے ٹاسک دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرمسلم لیگ ن حاجی اکرم انصاری کے ڈیرہ پرتنظیم سازی کے لئے اجلاس ، ورکرز کو 10 روز میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت ۔ مسلم لیگ ن ڈویژنل آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا ، ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری نے میٹنگ کی صدارت کی ، حاجی اکرم انصاری نے اجلاس میں لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کو ممبر سازی کیلئے دس روز میں ہدف پورا کرنے کا ٹاسک دیا ۔ یوسی لیول پر عہدیداروں کا تقرر اور فی یوسی 30 کارکنوں کے نام کا چنائو کیا جائیگا حاجی اکرم انصاری کا کہنا تھا پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر تنظیم سازی مکمل کرنے کا کام جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں