شہری کی پراپرٹی اپنے نام کروانے کا الزام ،9 افراد پر مقدمہ
عبدالقیوم نے اپنے ہم نام کی پراپرٹی ہتھیانے کا منصوبہ بنایا ، قانونی کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھوکہ دہی سے شہری کی پراپرٹی اپنے نام کروانے کے الزام میں پٹواری سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالقیوم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عبدالقیوم نے اپنا نام اور ولدیت میرے سے مشترک ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے کے پٹواری سے ملکر مبینہ طور پر اس کی پراپرٹی کو جعلی طریقے سے اپنے نام کروا لیا جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں فراڈ کرنیوالے پٹواری سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جس پر قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔