پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑنے پر 49افرادپرمقدمہ

 پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑنے پر 49افرادپرمقدمہ

مسلح شفیق،رئوف، احمد وغیرہ نے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ ،ٹائرجلائے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑنے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے توڑ پھوڑ کرنے روڈ بلاک کرنے کے الزام پر 49 افراد کے خلاف 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ عبدالجبار نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ پل نہر ستیانہ پر لوگوں نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک روک رکھی ہے اور مسلح شفیق، رئوف،احمد،فضل میراں،عقیل وغیرہ ہمراہ نامعلوم افراد پل نہر پر کھڑے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کر رہے اور سڑک پر ٹائر جلا رہے تھے جن کو منع کیا گیا جس پر انہوں نے پولیس ملازمین کانسٹیبل افضل اور رب نواز کی وردیاں پھاڑ تے ہوئے سرکاری گاڑی پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں