پیرمحل بارکے سالانہ الیکشن کیلئے انتخابی سرگرمیاں شروع

پیرمحل بارکے سالانہ الیکشن کیلئے انتخابی سرگرمیاں شروع

مہر شاہدزیب کے اعزاز میں ظہرانہ،مختلف وکلا گروپوں کی حمایت کااعلان

پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیرمحل تحصیل بارایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2022/23کے لئے انتخابی سرگرمیاں شروع مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈووکیٹ کا وکلا کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ ،وکلا کے مختلف گروپوں نے حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل تحصیل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022/23کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر رہنما مہر محمد رفیق نوہانہ ایڈووکیٹ، چودھری شوکت گجر سابق صدر بار، عبدالجبار جٹ سابق صدر بار، اکرم نوناری ایڈوو کیٹ ،سردار نامدار سہو، غلام حسین نسوانہ، کاشف نوناری،سید وسیم عباس شیرازی سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بار ایسوسی ایشن کے مختلف گروپوں نے متفقہ طور مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوو کیٹ کوصدارت کے لئے نامزد کردیا گیا پلیڈرز گروپ کے کنوینر سردار نامدار علی سہو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم شاہ زیب سرگانہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ الیکشن لڑیں گے اور بار میں وکلا کی عزت و تکریم کے کوشاں ہے کوشاں رہیں شاہ زیب سرگانہ ایڈوکیٹ کی طرف سے وکلاء کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں