آشفہ ریاض کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

آشفہ ریاض کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا ،صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو،اے ڈی سی فنانس احمد جواد سردار ، اسسٹنٹ کمشنرزسمیت دیگر افسر موجود تھے ، اجلاس میں تحصیل کمالیہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر بتایاگیا کہ صاف پانی کی فراہمی کی 6 سکیموں میں سے ایک سکیم مکمل اور باقی پانچ پر کام جاری ہے ،روڈ کی ایک سکیم مکمل ، سکول ایجوکیشن کی 2 ،ہائر ایجوکیشن کی 2 ، ہیلتھ کی 6 سکیموں،بلڈنگ کی 1 سکیم سمیت تحصیل بھرمیں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تعمیراتی پیشرفت تیزی سے جاری ہے ،آشفہ ریاض نے کہا حکو مت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا ہے جنہیں برق رفتاری سے مکمل کرایا جارہا ہے ،انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ مالی سال 2021-22 کی نئی ترقیاتی سکیموں پر پوری تیاری اور ہوم ورک کرکے اجلاس میں پیش کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں