جنرل سیکرٹری پی پی 117ن لیگ میاں اعجازکی علی ٹا ئو ن آمد
آج بھی اپنی جیب سے علاقے میں ترقیاتی کام کروائے ،میڈیا سے گفتگو
چک جھمرہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 117 کے جنرل سیکرٹری میاں اعجاز احمد کی سی سی 15 کے علاقہ علی ٹاؤن میں آتے ہی علی ٹاؤن کے عوام جمع ہونا شروع ہوگئے ،اس موقع پر میاں اعجاز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج بھی اپنی جیب سے سی سی 15 گوکھووال، نورالامین، ضیا الحق شہید کالونی اور علی ٹاؤن میں نالیوں سیوریج اور گلی محلوں کی صفائی اور بہت سارے کام کروائے ہیں انہوں نے کہا یہ کام حکومت کے نمائندوں کا ہے جو مسلم لیگ ن کروا رہی ہے ،شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے اُس وقت سے لیکر آج تک کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے عمران خان نے ہمیں مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور انہوں نے کہا علی ٹاؤن کے عوام نے تحریک انصاف کو صرف تبدیلی کیلئے ووٹ دئیے تھے لیکن انہوں نے پاکستان ہی بدل کے رکھ دیا نیا پاکستان بناتے بناتے عمران خان کی حکومت نے تو پرانا بھی پاکستان ختم کر دیا ہے ۔