ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن کی تھانہ لنڈیانوالہ میں کھلی کچہری

ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن کی تھانہ لنڈیانوالہ میں کھلی کچہری

انصاف کی بالادستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ،غلام مصطفی گیلانی

بچیانہ(نمائندہ دنیا )ایس پی جڑانوالہ ٹائون سید غلام مصطفی گیلانی نے گزشتہ روز تھانہ لنڈیانوالہ میں کھلی کچہری لگاکر سائلین کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ لنڈانویالہ ارسلان باری، انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر عمران عامراور تفتیشی افسر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔میرٹ اور انصاف کی بالادستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اسی سلسلہ میں جڑانوالہ کے تمام تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا پولیس عوام کو ڈرانے کیلئے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے ہے انصاف کے حصول کیلئے شریف شہریوں کے دلوں میں قائم پولیس کے خوف کوختم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور متعلقہ ایس ایچ اوز تفتیشی افسر وں اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے سائلین کی ساتھ خوش اسلوبی کی ساتھ پیش آئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں