’’معذوری کا عالمی دن‘‘کے حوالے سے آگاہی واک

’’معذوری کا عالمی دن‘‘کے حوالے سے آگاہی واک

حکومت پنجاب خصوصی افراد کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،ناصرچڈھر،سہیل صدیق

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) ’’ معذوری کا عالمی دن‘‘کے حوالے سے پاک سپیشل پرسنز ویلفیئر سوسائٹی و محکمہ سوشل ویلفیئر جڑانوالہ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرناصر چڈھر نے کہا میں اس عالمی د ن کے موقع پر افراد باہم معذور کو مبارک بار پیش کرتا ہوں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اب آپ کو معذور سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے گزشتہ مہینے سے فیصل آباد جانے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اب یہ سہولت سول ہسپتال جڑانوالہ میں ہی فراہم کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹررانا واجد ایم ایس سول ہسپتال نے کہا بطورچیئرمین \\\"معذور ی بورڈـ\\\" میری ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر ماہ میں ایک بار ہونے والے بورڈ میں زیادہ سے زیادہ افراد باہم معذور کو مستفید کیا جا سکے ، آج بھی تقریبا72 افراد باہم معذورکی حصول معذوری سرٹیفکیٹ کے لئے دی گئی درخواستو ں پر بورڈ نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری گئیں ،محمد سہیل صدیق جنرل سیکرٹری نے کہا حکومت پنجاب خصوصی افراد کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ شرکا واک سے شوکت علی ،رائے اسد اقبال ،سعید الحسن، حسنات شاہ ،محمد حسین ،عتیق الرحمن،ذیشان مرزا و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔؎

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں