مشیر وزیر اعلیٰ کی اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی نماز جنازہ میں شرکت
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات خان جبوآنہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہلخانہ سے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انہوں نے مرحوم کے خاندان کو یقین دلاتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔عمران جعفر کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔