سیاسی مخالفین کوسیاسی جھٹکے لگاتا رہوں گا:بلال اصغر
سپیشل کوارڈینیٹرٹو وزیر اعلٰی پنجاب ورکن پنجاب اسمبلی چودھری بلال اصغروڑائچ نے کہاملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے منہ چھپاتے پھریں گے
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )سابق ادوار کے سیاست دان عوام کی خدمت کے بجائے ذاتی تجوریاں بھرنے میں لگے رہے ،علاقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر341ج ب کی معروف شخصیت چودھری وقارنمبرداراوروائس چیئرمین یونین کونسل نیا لاہور جاوید اقبال کاہلوں کی طرف سے سابق سیاسی گروپ چھوڑکر ساتھیوں سمیت ان کی مکمل حمایت کااعلان کر نے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔چودھری بلال اصغروڑائچ نے کہا اﷲ کے فضل وکرم اور عوام کی طاقت سے اپنے سیاسی مخالفین کوسیاسی جھٹکے لگاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بھر پور آغازکر دیا جو بروقت مکمل کئے جائینگے۔اس موقع پر محمد خان کاہلوں، اسلام کاہلوں،عثمان کاہلوں اوردیگر موجود تھے ۔