تاندلیانوالہ:بیوی کومنانے میں ناکامی پرشوہرکی خودکشی

تاندلیانوالہ:بیوی کومنانے میں ناکامی پرشوہرکی خودکشی

مجاہد کی بیوی 3سال سے روٹھ کر میکے رہ رہی تھی،نوجوان نے کالاپتھرکھالیا

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )تین سال سے روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پر نوجوان شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 455گ ب کے کنجوانی کے رہائشی نوشیر بلوچ کے بیٹے مجاہد کی شادی سر انجام پائی مگر گھریلو رنجش کی بنا پر بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی مجاہد نے روٹھی بیوی کو منانے کیلئے ہر طرح کا جتن کیا مگر تین سال کی مسلسل کوشش میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع پر پولیس تھانہ گڑھ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ،متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں