اسلام امن و سلامتی و آشتی کا دین ہے :قاری شبیرعثمانی

 اسلام امن و سلامتی و آشتی کا دین ہے :قاری شبیرعثمانی

ناموس رسالت کا مسئلہ صرف علما کا نہیں ، پو ری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے

جھنگ،چناب نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قا ری شبیر احمدعثمانی نے کہا اسلام امن و سلامتی و آشتی کا دین ہے ، نبی کریمؐ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل پیرا ہو نے سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں ممکن ہیں ،دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،اﷲ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ، انہوں نے کہا پاکستان کسی خاص مذہب یا فرقہ کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستانی قوم ہیں تمام مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے ، انہوں نے کہا ناموس رسالت کا مسئلہ صرف علما کا نہیں بلکہ پو ری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کو ئی مسلمان اس کو غیر موثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا بلکہ حضورؐ کی عزت و ناموس کی خاطر اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے ،انہوں نے کہا ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے مسئلہ نہیں اورہم اپنے عقیدے پرآنچ نہیں آنے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں