فیسکو میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وسائل دینگے :انجینئر بشیر

 فیسکو میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وسائل دینگے :انجینئر بشیر

سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔اگر کسی ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیں یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد نے فیسکوسپر لیگ 2021 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ فیسکو کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو ناصرف فیسکو بلکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے اشد ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو میں سپورٹس کے فروغ کیلئے تمام ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں