آرپی او فیصل آباد کا اردل روم ،17 افسر پیش ،2اپیلیں مسترد

آرپی او فیصل آباد کا اردل روم ،17 افسر پیش ،2اپیلیں مسترد

15افسروں و ملازمین کی اپیلوں کو فائل کر نے کے احکامات جاری کر دئیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم کے دوران 19پولیس افسر شوکاز نوٹسز کے سلسلے میں پیش ہو ئے ۔دوران سماعت آرپی او فیصل آباد نے 19پولیس افسروں کے شوکاز نوٹسز فائل کر نے کے احکامات جا ری کر دئیے ۔اردل روم میں 17 پولیس افسر اور اہلکار مختلف اپیل ہائے کے سلسلہ میں پیش ہوئے ۔آر پی او نے تمام اپیلوں کا جائزہ لیا۔دوران سماعت 2 اپیلیں مسترد کر دی گئیں جبکہ15افسر و ملازمین کی اپیلوں کو فائل کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ میں سزا اور جزا کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسر انعامات کے حقدار ہو نگے جبکہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نیوالے پولیس افسروں کوکڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کر نا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں