سکولز کی خالی آسامیوں پر تین سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے تین سال بعد سکولز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)جس پر محکمہ تعلیم نے سکولز میں ہیڈماسٹرز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی سیٹوں پر بھرتیوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔ سی ای اوز ایجوکیشن سے اپنے اپنے ضلع میں 17ویں اور 18ویں سکیل کی خالی سیٹوں کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔ واضح رہے ضلع بھر کے دو سو سے زائد سکولوں میں سکول ہیڈز کی سیٹیں خالی ہیں جن پر عرصہ دراز سے عارضی ذمہ داریوں سے کام چلایا جارہا ہے ۔