عمران خان 20سے 25دسمبر کے درمیان کمالیہ کا دورہ کرینگے :فتیانہ

عمران خان 20سے 25دسمبر کے  درمیان کمالیہ کا دورہ کرینگے :فتیانہ

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف و ایم این اے ریاض فتیانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا20 سے 25 دسمبر کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کمالیہ کا دورہ کریں گے

کمالیہ(نامہ نگار ) دورے کے دوران وزیر اعظم ہڑپہ کمالیہ راوی پل کا افتتاح، یونیورسٹی آف کمالیہ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین جکھڑ اور سپورٹس کمپلیکس کمالیہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ایک عظیم الشان جلسہ عام بھی منعقد کیا جائیگا جس سے وزیر اعظم کا خصوصی خطاب ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں